باجوڑ، ڈی پی او باجوڑ شوکت علی کا سرکل نواگئی میں واقع مختلف تھانہ جات و چوکیوں کا دورہ۔ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ شوکت علی نے سرکل ڈی ایس پی نواگئی ستار خان کے ہمراہ اج سرکل نواگئی میں قائم مختلف تھانوں اور چوکیوں کا اچانک دورہ کیا جہاں پر انھوں نے تھانوں میں مرتب کردہ ریکارڈ، روزنامچہ رجسٹر سمیت دوسرے ضروری دستاویزات، زیر تفتیش مقدمات، حوالات، مالخانہ اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، انہوں نے علاقے میں سیکیورٹی کے انتظامات اور علاقے میں واقع پولیس پوسٹوں کا بھی بغور جائزہ لیا۔ ڈی پی او نے پولیس آفیسرز و جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر پولیس جوانوں کو ہر وقت چوکس رہنا چاہیے،ڈی پی او نے ہدایت کی کہ تھانوں اور چوکیوں کے اردگرد ماحول کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے اور علاقے میں موجود مشکوک اور اجنبی افراد کی نقل وحرکت پر کڑی اور گہری نظر رکھی جائے جبکہ دوران ڈیوٹی اپنی حفاظت کیلئے تمام حفاظتی سازو سامان بلٹ پروف جیکٹ، ہلمٹ وغیرہ کا استعمال یقینی بنائیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران سمارٹ فون کے استعمال سے اجتناب کیا جائے،ڈی پی او نے لغڑئی میں واقع نئے زیر تعمیر پولیس سٹیشن کا بھی معائنہ کیا جہاں پر انہوں نے بلڈنگ پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
ڈی پی او کا مختلف تھانہ جات و چوکیوں کا دورہ
You might also like