باجوڑ،عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ تحصیل اتمانخیل حیاتی میں ایک بڑی شمولیتی پروگرام منعقد ہوا۔جس میں کثیر تعداد میں مختلف پارٹیوں سے لوگوں نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر کثیر تعداد نوجوانوں اور دیگر مشران خاندانوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔پروگرام میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر حسین شاہ یوسفزئی، اور ایم پی اے بہادر خان کے بیٹے رشید خان نے خصوصی شرکت کی، پروگرام سے حسین شاہ یوسفزئی، ضلعی صدر گل افضل اور مولانا خانزیب نے خطاب کیا، اور پختونخواہ وطن کے مسایل اور وسایل سمیت خاص کر بدامنی پر تفصیلی گفتگو کی۔پروگرام میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، انشاء اللہ شمولیتی پروگراموں کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا، آنے والا وقت عوامی نیشنل پارٹی کا ہیں، عوام کا اعتماد روز بروز اپنے قومی تحریک عوامی نیشنل پارٹی پر بڑھ رہا ہیں۔پروگرام میں سابقہ صدر عطاء اللہ خان لالا، جنرل سیکرٹری نثار باز، صوبائی جاینٹ سیکٹری شاہ نصیر خان، ڈپٹی جی ایس صدیق اکبر سمیت ضلعی کابینہ کے دیگر زمداران بھی شریک تھے۔تحصیل اتمانخیل صدر ڈاکٹر محمد دین، حاجی یوسف دین اور انکا تمام کابینہ تحصیل سلاروزو صدر بہادر حاجی، عبداسلام ملک، ملک خوشنمیار جنرل سیکٹری عبید خان سمیت دیگر مشران اور زمداران شریک تھے۔
حیاتی میں اے این پی کا شمولیتی پروگرام
You might also like