ضلع باجوڑ کے تحصیل ماموند میں کرکٹ کے تاریخ میں اولین کرکٹ اکیڈمی وقاص کرکٹ اکیڈمی کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج تحصیل ماموند کے علاقے بیلوٹ (منار کوٹ) میں علاقہ ماموند میں کرکٹ کے اولین کرکٹ اکیڈمی وقاص کرکٹ اکیڈمی کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر باجوڑ تاج محمد وزیر نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کردیا۔اس موقع پر اکیڈمی کے بانی زبیر خان، ملک جاوید علی،نور خان درانی،سابقہ صدر کرکٹ ایسوسی ایشن اسماعیل خان،عاجز کرکٹ اکیڈمی کے بانی اظہار الحق، گولڈن سٹار گنگ کے بانی اصغر خان،پی سی بی کے فوکل پرسن عمران بینوری، اتحاد کرکٹ اکیڈمی کے بانی حاجی پیر محمد ماموند کرکٹ کلب کے سابقہ کھلاڑیوں احسان اللہ، وحید خان, پوردل خان،ضیاء الحق،چیرمین محسن خان، حسبان میڈیا ٹیم کے ممبران طاہر خان درانی، مفتی بلال یاسر، اور جہانزیب سمیت علاقے کے مشران اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تاج محمد وزیر نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کردیا اور ساتھ ہی بال کو ہٹ لگاکر وقاص کرکٹ اکیڈمی میں کرکٹ سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت نورخان درانی نے کہا کہ زبیر خان نے تحصیل ماموند میں وقاص کرکٹ اکیڈمی کے بنیاد رکھ کر تحصیل ماموند کے عوام پر بڑا احسان کیا جس پر وہ داد کے مستحق ہیں کیونکہ تحصیل ماموند میں کرکٹ کے بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہیں لیکن وسائل کی کمی کے باعث یہ ضائع ہو رہا تھا۔ انشاء اللّٰہ اب وہ وقت دور نہیں کہ ماموند کے کھلاڑی ملک کے دیگر علاقوں کے کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کرینگے۔ڈسٹرک سپورٹس آفیسر تاج محمد وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللّٰہ ڈیپارٹمنٹ آف سپورٹس وقاص کرکٹ اکیڈمی ماموند کے ساتھ ہر قسم کے سپورٹ کرینگے اور مجھے بے پناہ خوشی ہوئی کہ تحصیل ماموند میں نوجوان اس طرح مثبث سرگرمیوں کے طرف راغب ہوئے ہیں انشاء اللّٰہ ہمارے طرف سے ہر قسم کے تعاون حاضر ہونگے۔ سابقہ صدر اسماعیل نے بھی کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے ٹیلنٹ کا صحیح استعمال کرے اور محنت کرے تاکہ اپنے کارکردگی سے ملک وقوم کا نام روشن کرے۔اکیڈیمی کے اونر زبیر خان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاء اللّٰہ ہم نے ماموند کے کھلاڑیوں کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے اور انشاء اللّٰہ مجھے امید ہے کہ وہ اس سے بھرپور فائدہ اٹھائینگے۔ اکیڈمی کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے اور تمام خواہشمند کھلاڑی کل سے اکیڈمی جوائن کرسکتے ہیں۔
منارکوٹ ماموند میں وقاص کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح
You might also like