چوری شدہ 58موبائل فون ریکورمالکان کے حوالے

0

باجوڑ پولیس نے چوری شدہ 58موبائل فون ریکور کرکے مالکان کے حوالے کردئے۔ 6رکنی گینگ کو پکڑا ہے جن سے تفتیش جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان نے اپنے دفتر میں باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ کے قیادت میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور اور ڈی آئی جی ملاکنڈ ناصر محمود ستی کے احکامات کی روشنی میں باجوڑ پولیس نے موبائل چوروں کا گھیرا تنگ کررکھاہے اور چورو ں کیخلاف کامیاب کاروائیاں بدستور جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ پولیس نے چوری شدہ58موبائل ریکور کی ہیں اور اب تک 6کیسز رجسٹرڈ کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ موبائل چوری میں دکاندار بھی ملوث ہیں کیونکہ دکانداروں نے موبائل فون چورو ں سے خریدیں تھے۔ ہم نے 6رکنی گینگ پکڑا ہے جن سے تفتیش جاری ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ موبائل چوری کے وارداتیں تھانہ خار، تھانہ سلارزئی اور تھانہ لوئی ماموند کے حدودات میں ذیادہ ہوئے ہیں۔ جن میں سب سے ذیادہ 29وارداتیں تھانہ خار کی حدودات میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نذیر خان نے مزید بتایا کہ جب سے میں نے یہاں پر چارج لیاہے تو میں نے اس پر خصوصی توجہ دی ہیں اور پولیس کو الرٹ کیاہے۔ پہلے روزانہ ایک موبائل چور ی کارپورٹ درج ہوتا تھا لیکن پولیس کی کامیاب کاروائیوں کے بعداب اس میں کمی آئی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ڈی پی او نے بتایا کہ کچھ کیسز میں موبائل مالکان نے چوروں کو معاف کرکے کمپرومائز کیا جس کے بعد ہم نے انہیں آخری وارننگ دیدی کہ آئندہ ایسا نہ کریں۔انھوں نے موبائل دکانداروں سے اپیل کی کہ چوری شدہ موبائل ہرگز نہ خریدیں ورنہ وہ بھی جرم میں برابر تصور ہونگے،دکاندار موبائل خریدیتے وقت فروخت کنندہ کا نام اور شناختی کارڈ نمبر اپنے ساتھ رجسٹرمیں درج کروائیں۔ انھوں نے باجوڑ کے عوام سے اپیل کی کہ باجوڑ پولیس آپ لوگوں کیساتھ ہیں اور آپ کی خدمت کیلئے یہاں پر موجود ہیں، ہمارے دفاتر اور تھانوں کے دروازے ہر وقت آپ کیلئے کھلے ہیں۔ اسلئے چوری کے واقعات کو فوراََ متعلقہ تھانوں میں رپورٹ کریں تاکہ پولیس بروقت کاروائی کرکے آپ لوگوں کو انصاف فراہم کریں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان نے چوری شدہ موبائل فون مالکان کو حوالہ کردئیے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.