باجوڑ میں پاک فوج کے حق میں ریلی کا انعقاد

0

باجوڑ پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی جس میں تاجر برادری اور عوام نے بھی شرکت کی۔ باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر لعلی شاہ پختونیار، ملک محمدی شاہ اور مفتی حنیف اللہ جان نے ریلی کی قیادت کی۔ ریلی میں تاجروں، قبائلی عمائدین، عوام اور سکولوں کے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پاک فوج زندہ آباد کے نعرے لگائے۔ مقررین نے کہا کہ کچھ لوگ پاک فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک کا سرمایہ ہے۔ پوری قوم کو چاہئے کہ افواج کی دل کے گہرائیوں سے احترام کریں۔ بعض سیاستدان اپنے سیاسی مقاصد کے لئے افواج کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.