منشیات فروشوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائیوں کا اغاز

0

باجوڑ میں منشیات فروشوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائیوں کا اغاز۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان (PSP) کا جملہ ایس ڈی پی اوز/ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور کے ہدایت اور ڈی ائی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد علی خان کے تحریری حکمنامے کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف ضلع بھر میں ایک ہفتے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا۔ جسکے تحت ضلع بھر میں منشیات کے مکروہ دھندے سے منسلک عناصر کیخلاف بھرپور کارروائیاں کی جائیگی۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان (PSP) کے زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے جملہ SHOs/DSPs کو مربوط حکمت عملی کے تحت مہم کو کامیاب بنانے اور ضلع ہذا کو منشیات کے ناسور سے پاک کرنے کیلئے سختی سے ہدایت جاری کی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.