باٹوار سالارزئی یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

0

تقریب میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق، کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس بریگیڈیئر محسن جاوید، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان، ضلع عمائدین، سکولوں کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔6 ستمبر 2023 یوم دفاع شہدائے پاکستان کے سلسلے میں تحصیل سالارزئی 12 بلوچ یونٹ باٹوار یادگار شہداء پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوارلحق، کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس بریگیڈیئر محسن جاوید، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان نے یادگار شہداء پر حاضری دی۔پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے یادگار شہداء پر سلامی دی اور ان کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کی۔ اس سلسلے میں تحصیل سالارزئی 12 بلوچ یونٹ باٹوار زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔تقریب میں طلباء نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کیے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.