باجوڑ میں اے این پی ممبرشپ پروگرام کا انعقاد

0

باجوڑ میں ممبرشپ کے حوالے سے تحصیل لوئی ماموند میں سب بڑا پروگرام، سینکڑوں کارکنان نے ممبر شپ میں حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی تحصیل لوئی ماموند میں ممبر شپ کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد تحصیل لوی ماموند کے صدر فاتح الرحمن کے حجرے میں ضلع الیکشن کمیشن کے چیئرمین شاہ نصیر خان کے صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں تحصیل لوی ماموند کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے الیکشن کمیشن کے چیئرمین شاہ نصیر خان، مرکزی ورکنگ کمیٹی کے ممبر شیخ جہانزادہ عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے سابقہ صدر اور مرکزی کونسل کے ممبر ملک عطاء اللہ خان لالا، تحصیل لوی ماموند کے صدر فاتح الرحمن، تحصیل لوی ماموند کے جنرل سیکرٹری ملک عبد الباقی لالا، پی ایس ایف کے اکرام اللہ خان نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ماموند قوم نے تحریک خدائی خدمت گار کے بانی باچا خان بابا کا اس وقت بھی ساتھ دیا تھا جب اس ملک میں انگریزی سامراج تھا اور باچا خان بابا ماموند میں قیام پذیر تھے۔مقررین نے کہا کہ آج بھی اسی طرح عوامی نیشنل پارٹی کو ماموند قوم کی ساتھ کا ضرورت ہے۔اس کے بعد پنڈال میں موجود سینکڑوں کارکنان نے جوش اور جذبے کیساتھ ممبرشپ کی۔ تقریب میں 1750 ممبرشپ تقسیم کی گئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.