امن ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس

0

باجوڑ۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کا امن ایکشن کمیٹی کے ساتھ ڈی سی آفس میں میٹنگ کا انعقاد۔ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان اور آمن ایکشن کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔ امن ایکشن کمیٹی ممبران ڈپٹی کمشنر باجوڑ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے ساتھ ضلع باجوڑ کے موجودہ صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نذیر خان نے امن ایکشن کمیٹی کو موجودہ صورت حال ضلع باجوڑ پولیس کی کارکردگی، کارروائی کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ پیش کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ سیکورٹی فورسز اور پولیس کی میسر کارروائیوں کی وجہ سے علاقے کے امن میں کافی حد تک بہتری آئی ہے۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے مزید آگاہ کیا کہ چوروں،سمگلروں اور منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں پولیس کو کافی حد تک کامیابیاں ملی ہیں۔جبکہ ضلعی انتظامی افسران کافی حد تک عوام کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کررہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.