بم ڈسپوزل سکواڈ کیلئے ورکشاپ کا انعقاد

0

باجوڑ۔ ہلال احمر باجوڑ برانچ کے جانب سے خطرات اور بارودی مواد سے آگاہی کے سلسلے میں بم ڈسپوزل سکواڈ (BDS) کیلئے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق ہلال احمر باجوڑ کے زیر اہتمام ہلال احمر باجوڑ برانچ آفس سول کالونی خار میں خطرات اور بارودی مواد سے آگاہی کے سلسلے میں بم ڈسپوزل سکواڈ BDS کیلئے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نذیر خان تھے۔ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ لائیزان آفیسر ہلال احمر باجوڑ شاہ خالد، ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر جاوید اقبال نے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔ مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نذیر خان نے کہا کہ ہلال احمر نے ہمیشہ ضرورت مند لوگوں کی مدد کی ہے اورہم توقع کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔ تقریب کے آخر میں ہلال احمر باجوڑ برانچ کے جانب سے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نذیر خان کو شیلڈ پیش کی گئی اور ان کی آمد کا شکریہ ادا کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.