پی پی پی باجوڑ کا اہم اجلاس، سخت فیصلے

0

پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑ کے ضلعی کابینہ کا اہم اجلاس ضلعی صدر حاجی شیر بہادر کے صدارت میں منعقد ہوا- اجلاس میں تحصیل، پی وائی او، پی ایس ایف اور تمام ذیلی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی- اجلاس سے صدر حاجی شیر بہادر، سینیئر نائب صدر خان زیب ملک، سنئیر رہنما شہاب الدین شہاب، عبدل وھاب کاکاجی، سیکرٹری انفارمیشن محمد شکیل اتمان، فائنانس سیکرٹری حاجی بہادر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی اصغر، آمین الرحمان، پیر محمد روخان، تحصیل صدر ملک عیسیٰ جان، پرویز ملک، خان محمد، ملک داؤد، عزیز الرحمن عابد، حسن رضا، ملک برھان زیب، اسماعیل، انیس، عبد الخالق، رمضان وغیرہ نے خطاب کیا- ضلعی صدر نے اجلاس کے بعد میڈیا ہاوسز اور پارٹی کی سوشل میڈیا وینگز کیلئے پریس ریلیز جاری کیا اور اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی وضاحت کی- جس میں عوام الناس، میڈیا نمائندوں اور پارٹی ورکرز کو اطلاع دی گئی کہ کچھ مفاد پرست عناصر نے پاکستان پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچانے کیلئے خودساختہ کابینہ کا اعلان کیا ہے جس کا پیپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ لہذا تمام صافی حضرات، میڈیا ہاوسز، عوام الناس اور جیالے کسی مفاد پرست ٹولے کے ذاتی خواہشات اور مفادات کے تحفظ کیلئے ان لوگوں کے باتوں میں نہ ائے۔
مزید یہ کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر حاجی شیر بہادر نے چھ سرکردہ افراد کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کیا ہے کہ 10 دن کے اندر اپنی حق دفاع میں وضاحت پیش کریں۔ ناکامی کی صورت میں پارٹی منشور کے مطابق ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.