فطرت بونیری نے پی ایچ ڈی ڈگری حاصل کرلی

0

باجوڑ ریڈیو کے انچارج فطرت بونیری کو پی ایچ ڈی ڈگری ایوارڈ ہوگئی۔ پختونخوا ریڈیو باجوڑ کے اسٹیشن انچارج/ پروڈیوسراور پشتو اکیڈمی پشاور یونیورسٹی کے سکالر فطرت بونیری(محمد قریش ) نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی۔ اس کے مقالے کا عنوان (اکیسویں صدی کی شاعری میں پشتونوں کی شناخت کا تحقیقی جائزہ) تھا۔ ان کے مقالے کے سپروائزر استاد ڈاکٹر شیرزمان سیماب تھے جبکہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان پشتو ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر ظفر اللہ بخشالےاور پشاوریونیورسٹی پشتو ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر روح اللہ ممتحن تھے۔ مقالے کے دفاع کی تقریب میں مشہور پشتو شاعررحمت شاہ سائل، پشاور یونیورٹی پشتو اکیڈمی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نصر اللہ جان وزیر، ڈاکٹر اباسین یوسفزئی ، ڈاکٹر نورمحمد دانش بیٹنی، ڈاکٹر سمندر یوسفزئی اور کئی محققین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈیپارٹمنٹ کے منتظمین اورسٹاف نے سکالر کے کام کو سراہتے ہوئے مبارکباد دی۔میڈیا سے خصوصی بات چیت کر تے ہو ئےسکالر فطرت بونیری نےکہا کہ میری کامیابی میں میری انتھک محنت، والدین کی دعاؤں اساتذہ کرام اور میری سپروائزر کی شب و روز محنت کا نتیجہ قرار پایا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.