باجوڑ۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انور الحق کے ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر خار، محب اللہ خان یوسفزئی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ کے دورے کے موقع پر ہسپتال میں بچوں کو پولیو قطرے پلائے، پولیو سٹاف کے ریکارڈ کو چیک کر کے ہدایات جاری کی کہ ہسپتال میں ہر آنے والے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو قطرے پلایا جائے اور اسکا ریکارڈ بھی متعلقہ رجسٹر میں درج کیا کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر خار، محب اللہ خان یوسفزئی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ کے شعبہ حادثات اتفاقیہ کا اچانک دورہ کیا، جہاں مریضوں کی عیادت کی اور انکو مہیا ادویات و دیگر سہولیات کا جائزہ لیا، وہاں ڈاکٹر حضرات و پیرامیڈیکل سٹاف کو ہدایات جاری کی کہ مریضوں کی بروقت علاج، ادویات ودیگر سہولیات کو یقینی بنائی جائے۔