باجوڑ سکاؤٹس کی سماجی اور ترقیاتی سرگرمیاں

0

باجوڑ۔فرنٹیئر کور کے پی نارتھ باجوڑ سکاؤٹس کی سماجی اور ترقیاتی سرگرمیاں۔قبائلی ضلع باجوڑ: فرنٹیئر کور کے پی نارتھ باجوڑ سکاؤٹس قبائلی ضلع باجوڑ کی ترقی اور خوشخالی کے لیے پرعزم ہیں۔ سالہا سال سے اس فورس نے خیبر پختونخوا کے اس سرحدی ضلع میں سماجی، اقتصادی ترقی کے بہت سے کام سرانجام دیے ہیں۔ سماجی و اقتصادی سرگرمیاں ایک مستقل عمل ہے اور اس فورس نے قبائلی ضلع باجوڑ کی ترقی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں ہوئیں ہیں۔نئے کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کی آمد سے ضلع باجوڑ میں سماجی سرگرمیاں روز بروز بڑھ رہی ہیں اور مقامی لوگوں اور فرنٹیئرکور کے درمیان فاصلہ کم ہوتا جا رہا ہے۔ علاقے میں امن کے حصول کے لیے باہمی تعاون بلند ترین سطح پر ہے۔ سیکورٹی فورسز اور شہریوں کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنے کی جانب کوشاں ہیں۔باہمی تعاون کو بڑھانے اور قبائلی ضلع باجوڑ کی ترقی کے لیے ایف سی کے پی نارتھ باجوڑ سکاؤٹس نے باجوڑ میں متعدد سماجی سرگرمیاں انجام دیں۔ ان سرگرمیوں میں کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کے مختلف علاقوں کے دورے اور لوگوں سے ملاقاتیں، مقامی عمائدین اور ملکانان کے ساتھ جرگے، سکول کے سامان کی تقسیم، سکولوں کی تعمیر، آئی ایس ایس بی ٹیسٹ کی تیاری کی کلاسز، ٹیچرز ڈے منانا، کھیلوں کی تقریبات کا انعقاد، ایف سی کے ساتھ ایک دن کا انعقاد، موسم سرما کی سامان کی تقسیم، مقامی عمائدین اور ملکانان کے ساتھ جرگے، سکولوں اور مدارس کی سولرائزیشن اور تزئین و آرائش وغیرہ شامل ہیں۔باجوڑ کے عوام ان کوششوں کے لیے فرنٹیئر کور کے پی نارتھ باجوڑ سکاؤٹس کے بے حد مشکور ہیں۔ انہوں نے سیکورٹی فورسز کی ہر ممکن تعاون کا عزم کیا۔ اور قبائلی ضلع باجوڑ کے قیام امن اور ترقی میں ایف سی کے پی نارتھ کے کردار کو سراہا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.