باجوڑ۔ اے این پی کے زیر اہتمام باجوڑ میں نئے حلقہ بندیوں کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد، تفصیلات کے مطابق خار کے ایک مقامی ھوٹل میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیرِ اہتمام باجوڑ کے تمام سیاسی پارٹیوں کی نئے حلقہ بندیوں کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی۔آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت اے این پی کے ضلعی صدر گل افضل خان نے کی،اجلاس کا ایجنڈا گل افضل خان نے پیش کی، جس پر تمام پارٹیوں کی قائدین نے اپنے رائے پیش کی، اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے قیادت شریک تھے، عوامی نیشنل پارٹی سے صدر گل افضل، نثار باز، مولانا خانزیب، شاہ نصیر خان، گل زادہ ملک، صدیق اکبر جان،پی پی پی اخونذادہ چھٹان، شیر بہادر حاجی، انیس خان، جماعت اسلامی مولانا وحید گل، مسلم لیگ صدر گل کریم خاں، جماعت علمائے اسلام سید احمد جان، عمران ماہر، اکبر جان، نواگی نجیب خان، تحریک انصاف اورنگ زیب خان، لقمان خان، باجوڑ بار ایسوسی ایشن جاوید شاہ، اکرام اللہ، ملک ذاکر سمیت اجلاس کے اختتام پر متفقہ طور پر باجوڑ کے صوبائی حلقہ بندیوں کے ابادی اور جغرافیہ کی بنیاد پر مناسب تقسیم کے حوالے سے ایک کمیٹی بنائی گئی،کمیٹی میں تمام جماعتوں کے نمایندگی کے علاؤہ وکلاء برادری اور دیگر آزاد امیدوار کے نمائندے مشاورت سے شامل کی گئے ہیں،کمیٹی کا اگلا اجلاس بہت جلد اتوار کی دن بلایا جائے گا،کمیٹی معروضی صورتحال کے تناظر میں الیکشن کمیشن اسلام آباد میں موزون کیس بنانے کیلئے متفقہ تجاویز دے گی۔