باجوڑ۔26 اکتوبر کو پنج پیر میں شروع ہونے والے عالمی سہ روزہ اجتماع کیلئے تیاریاں مکمل ہیں۔ باجوڑ سے قافلوں کے صورت میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اشاعت التوحید والسنہ باجوڑ کے سنیئر کارکنان مفتی احسان الحق، مفتی عثمان سیاف، مولانا عبد اللہ مخلص، مولانا حنظلہ ثاقب، مولانا نصر اللہ اور مولانا عطاء اللہ منصور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ باجوڑ میں اجتماع کیلئے چھوٹے چھوٹے پروگرام اور اجتماعات منعقد کیے ہیں۔ اور انفرادی طور بھی علاقے کے مشران و سیاسی و سماجی قائدین کو دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ اس سے عظیم الشان تربیتی اجتماع میں ہزاروں افراد قافلے کے صورت میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں دعوتی و تشہیری مہم کے سلسلے میں وال چاکنگ، اشتہار بازی مکمل کرلی گئی ہے۔ انہوں نے میڈیا کے ذریعے پورے باجوڑ کے عوام کو اس اصلاحی و تربیتی اجتماع میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ سالانہ تربیتی اجتماع 26، 27، 28، 29 اکتوبر کو پنج پیر ضلع صوابی میں منعقد ہوگا۔