ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انور الحق کے ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر خار، محب اللہ خان یوسفزئی نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار کے ہمراہ خار و صدیق آباد بازار کا عوامی شکایات کی تناظر میں انسپکشن کیا، جہاں 16 قصائیوں کو اوور پرائیسینگ اور فوڈ سٹف ایکٹ 1958 کے تحت تحویل میں لیکر خار جیل میں تاحکم ثانی قید کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر خار، محب اللہ خان یوسفزئی نے کہا کہ سرکاری ریٹ سے تجاوز کرنے والے اور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے کسی صورت رحم کے مستحق نہیں ۔ انہوں نے کہا جو بھی سرکاری نرخ نامے سے تجاوز کرے گا وہ قانون کے پکڑ میں ہوگ اور اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔