باجوڑ ، منتخب بلدیاتی نمائندگان کا احتجاجی مظاہرہ

0

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں باجوڑ سے منتخب ہونے والے منتخب چیئرمینوں اور دیگر کا اپنے مطالبات کیلئے باجوڑ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، احتجاجی مظاہرے میں ناظم اعلیٰ ناوگئی سب ڈویژن ڈاکٹر خلیل الرحمان ، چیئرمین وی سی کلان پرویز خان ، چیئرمین وی سی لرخلوزو ملک سجاد علی ، چیئرمین وی سی چینہ گئی حسین علی سمیت درجنوں منتخب نمائندگان نے شرکت کی۔ ناظم اعلیٰ ناوگئی سب ڈویژن ڈاکٹر خلیل الرحمان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہ دو سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ہمیں اب تک نہ تو تنخواہیں ، نہ فنڈ اور نہ ہی دفاتر ملے ۔ اس لیے ہم آج مجبور ہوکر ان متعلقہ اداروں کو دھکمی دیتے ہیں کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوئے تو ہم خیبرپختونخوا کے سطح پر کام چھوڑ احتجاج اور دھرنے دیں گے ۔ اگر پھر بھی ہمارے مطالبات منظور نہیں کیے گئے تو ہم اجتماعی استعفی دیں گے ۔ اور اس کا ذمہ دار وہ لوگ ہوں گے جو اس بلدیاتی نظام کو ناکام کرنے کے درپے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.