ڈمہ ڈولہ ماموند میں آل گبری سواتی قوم کا افتتاحی تقریب

0

باجوڑ ، ڈمہ ڈولہ ماموند میں حاجی احمد کے رہائش گاہ پر آل گبری سواتی قوم کا افتتاحی تقریب ، صوبہ بھر سے کثیر تعداد میں سواتی گبری قوم کے افراد کی شرکت ۔ تفصیلات کے مطابق ڈمہ ڈولہ ماموند میں حاجی احمد کے رہائش گاہ پر آل گبری سواتی قوم کا گرینڈ افتتاحی تقریب منعقد ہوا۔ جس میں مہمان خصوصی گبری سواتی قوم ویلفئیر ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر مفتی موحد اللہ ، نائب صدر عثمان غنی ، ملک ماجد ملک احمد ، احمد ، غلام ، وسیم اکرم ، مجیب خان ، اکرام اللہ سمیت درجنوں مشران نے شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ سواتی گبری قوم اب مکمل طور پر بیدار ہوچکا ہے اب وقت ہے کہ صحیح معنوں میں قوم عام عوام کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کرسکیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے قومی تنظیم کا مقصد کسی بھی قوم یا پارٹی کی مخالفت نہیں بلکہ اپنے برادری کے حقوق اور اتحاد کیلئے کوششیں کرنا ہے ۔ تقریب میں باجوڑ کے مشران ملک آیاز ماموند ، ملک گل زادہ ، ملک منجفار خان ، ملک فقیر محمد ، ملک شاہین ، ملک ضیاء الاسلام ، نجیب اللہ خان اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.