باجوڑ، خار بازار کے عین وسط میں واقع خار حافظ صاحب مدرسہ کے نئے تعمیر ہونے والے عظیم الشان جامع مسجد کا افتتاح، ہزاروں نمازیوں کی گنجائش موجود، افتتاحی تقریب میں ہزاروں افراد کی شرکت۔تفصیلات کے مطابق خار بازار کے عین وسط میں واقع خار حافظ صاحب مدرسہ کے نئے تعمیر ہونے والے عظیم الشان جامع مسجد کا افتتاح ہوگیا۔ مسجد کے تعمیر کے بانی و معاون شیخ الحدیث مولانا نور احمد دین اور امیر جماعت اسلامی صاحبزادہ ہارون رشید نے باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر خار حافظ صاحب، شیخ الحدیث مولانا فضل حق، مولانا وحید گل، مولانا ذاکر اللہ، حاجی سردار خان، ملک آیاز خان، مفتی طارق جمیل، مولانا عطاء اللہ عارف، مفتی احسان الحق، قاری اسرار احمد، خادم مدرسہ قاری سمیع الحق سمیت ہزاروں افراد موجود تھے۔ مسجد کے تعمیر کے بانی و معاون شیخ الحدیث مولانا نور احمد دین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مسجد میں 10 ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش موجود ہوگی۔ مسجد وسیع و عریض ہال، تہہ خانہ، خوبصورت برآمدہ اور کشادہ صحن نمازیوں کیلئے مزید آسانی اور گنجائش پیدا کردے گی۔ انہوں نے کہا کہ چند سال قبل جب میں یہاں آیا تھا تو یہ مسجد کچی تھی اسی وقت سے ہم نے ارادہ کیا تھا جو کہ آج عملی شکل میں بدل گیا انہوں نے تمام عوام سے گزارش کی کہ ظاہری آبادی تعمیرات تو ہم نے مکمل کردی لیکن باطنی آبادی یعنی مسجد کو عبادت سے آباد کرنا آپ لوگوں پر لازم ہوگا۔ باجوڑ کے ترکانی و اتمان خیل قبائل نے مولانا نور احمد اور ان کے معاونین کا شکریہ ادا کیا۔