باجوڑ میں صحت کارڈ پر علاج بند ہونے کے باعث گردوں کے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا۔ ڈائیلاسز نہ ہونے کیوجہ سے گردوں کے مریض زندگی اور موت کے کشمکش میں مبتلا ہیں۔ یادرہے کہ باجوڑ میں تقریبا 400 گردوں کے مریضوں کا صحت کارڈپر ڈائیلاسز علاج ہوتا ہیں لیکن مالی بحران کیوجہ سے صحت کارڈ سسٹم بند ہونے کیوجہ سے ان مریضوں کے علاج معالجے میں سخت مشکلات درپیش ہیں۔ دوسری جانب الشفاء سرجیکل کمپلیکس میں انسانی ہمدردی کے بنیاد پر ہسپتال انتظامیہ نے بعض مریضوں کا مفت جبکہ بعض کا کم قیمت پر علاج شروع کردیا ہیں لیکن تمام مریضوں کا مفت علاج کرانا ممکن نہیں ہیں۔مریضوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صحت کارڈ پر علاج بحال کیا جائے تاکہ ان کی مشکل ختم ہوجائے۔