صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار کی جاری کردہ شیڈول کے مطابق، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خارون شاہ نواز خان کی سربراہی میں ایگریکلچر سنٹر راغگان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران/ نمائندوں، تحصیلدار خار ظاہر محمد، علاقائی مشران، کسان /زمینداران، نو منتخب کونسلرز، نوجوانان اور عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔کھلی کچہری میں زمینداروں کو درپیش مسائل تخم و کھاد کی تقسیم، آبپاشی کے مسائل، منشیات کی روک تھام، ایجوکیشن، صحت، محکمہ بجلی،سڑکوں،/ برانچ روڈ، و دیگر بنیادی مسائل کو تفصیل کیساتھ بیان کئے گئے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ون شاہ نواز خان نے تمام مسائل و مطالبات کو غور سے سنے اور عوام کو موقع پرازخود مطمئن کرنے کی بھرپور کوشش کی۔تاہم بعض مسائل کی نشاندہی پر متعلقہ محکمہ کو فوری طور پر شکایات کی ازالہ کرنے کے احکامات جاری کئے تاکہ زمینداروں اور عوامی شکایات کا ازالہ موقع پر ہوسکے۔اے اے سی خار 1 نے زمینداروں کو یقینی دھانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ باجوڑ و محکمہ زراعت اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے زمینداروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائینگے۔