گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی باجوڑ کے پرنسپل انجنیئر محمد رشید کی کوششوں اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی باقاعدہ منظوری کے بعد باجوڑ میں پہلی بار ایمپلائمنٹ ایکسچینج آفس کا قیام عمل میں لایا گیا۔ پرنسپل انجنیئر محمد رشید خان اور منیجر ایمپلائمنٹ ایکسچینج آفس انجنیئر آیاز خان نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر کالج کے دیگر اساتذہ اور منتظمین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پرنسپل انجنیئر محمد رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب باجوڑ کے بے روزگار نوجوانوں کو ملازمت کیلئے درکار لازمی رجسٹریشن اور سرٹیفیکیٹ کا اجراء تیمرگرہ کے بجائے کالج ہذا میں قائم دفتر سے کیا جائے گا۔ اور اس سے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے ذمہ داران کی مشکلات دور ہوجائے گی۔ یہ ایک دیرینہ خواب تھا جو پورا ہوگیا۔