ڈی سی کے ہدایت پر ضلعی آفسران کی کاروائیاں

0

ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کی ہدایات پر ضلعی افسران کی کاروائیاں ، اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان یوسفزئی ہمراہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ون شاہ نواز خان اور تحصیلدار اتمان خیل نے عنایت کلی بازار کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اشیاء خوردونوش قیمتوں کا جائزہ لیا۔ سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی پر متعدد دکانوں کو سیل کیا
اسسٹنٹ کمشنر خار نے گوشت کی قیمتوں سے متعلق عوامی شکایت پر گوشت کی دوکانوں میں قیمتوں کا جائزہ لیا۔ حکومت کی مقررہ نرخ نامہ کی خلاف ورزی پر قصابوں کے خلاف مقدمہ درج کیا۔
دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر ناواگئ عدیل احمد ستار نے ناواگئ بازار کا دورہ کیا۔ پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی کرایہ نامہ چیک کیا اور ڈرائیور حضرات کو سرکاری نرخنامے پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی۔ بازار میں شیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ پرائس لسٹ کی پابندی کریں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ تحصیلدار خار ظاہر محمد نے خار بازار میں مختلف قسم کی اشیاء خوردونوش کی قیمتی اور معیار چیک کی ۔دوکاندارو کو نرخنامہ اویزان کرنے کی سختی سے تاکید کیگٸ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.