باجوڑ میں سیکورٹی کے موجودہ حالات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کاشف ذوالفقار کی سربراہی میں ہیڈکوارٹر باجوڑ سکاؤٹس میں گرینڈ جرگہ کا انعقاد۔جرگہ میں سیکیورٹی فورسز کے آفیسرز، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ضلعی عمائدین، سیاسی رہنماؤں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وکلاء برادری، اور علماء کرام نے شرکت کی۔ضلعی عمائدین اور سیاسی رہنماؤں نے باجوڑ میں امن و امان، ٹارگٹ کلنگ، منشیات کی روک تھام، بازاروں میں سیکورٹی مسائل، این سی پی گاڑیوں کی رجسٹریشن، مامد گٹ ٹو تیمرگرہ روڈ اور دوسرے درپیش مسائل سے معزز افسران کو آگاہ کیا۔افسران بالا نے گرینڈ جرگہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع باجوڑ میں امن وامان کی فضا کو خراب کرنے کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جائیگی قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے ایڈمنسٹریشن سے متعلق تمام ایشوز کو حل کرنے کی یقین دھانی کرائی، ضلعی عمائدین اور سیاسی رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر باجوڑ کا شکریہ ادا کیا۔تمام مکاتب فکر ضلعی عمائدین، سیاسی رہنماؤں کا ضلع باجوڑ میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے،ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، پولیس اور سیکیورٹی فورسز سے مکمل تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔