باجوڑ ۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انور الحق کے ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان یوسفزئی نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ون شاہ نواز خان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ٹو ثناء اللہ کے ہمراہ خار بازار کا انسپکشن کیا۔ جہاں دکانداروں کیساتھ نرخ نامے چیک کر کے مختلف اشیائے خوردونوش کی قیمتیں، مقدار، میعاد اور ایکسپائری وغیرہ چیک کی، جہاں ایک دکان کو سرکاری نرخ نامے سے تجاوز/گرانفروشی وغیرہ میں تا حکم ثانی سیل کر کے احکامات جاری کی کہ اگر آئندہ سرکاری نرخ نامے آویزاں نہ کئے تو قانون کیمطابق کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان یوسفزئی نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے نجات دلائے اور سرکاری نرخ اور قیمتوں کو نافذ العمل کریں اس بابت کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔