باجوڑ ماموند بانڈہ گئی میں ملک گل مندر کے دعوت پر سالار نوجوانان ملک خالد خان کا اپنے ساتھیوں وی سی چیئرمین ملک عبد الولی، ملک گل زمین، ملک عبد الوارث اور دیگر کے ہمراہ شرکت۔ ملک گل مندر کے رہائشگاہ پر منعقدہ تقریب میں بانڈگئی، سفرے اور قرب و جوار کے تمام ساتھیوں نے شرکت کی۔ شرکاء سے ملک خالد خان، ملک گل زمین اور دیگر سنیئر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ہم الیکشن کیلئے مکمل تیار ہیں، پی کے 19 ماموند پر خالد خان خو کو جتوائیں گے۔ خالد خان ماموند کے حقیقی معنوں میں۔ خادم ہیں ہم ووٹ کے ذریعے انہیں اعلیٰ ایوانوں تک پہنچائیں گے۔ اپنے خطاب میں خالد خان نے کہا کہ بانڈگئی سمیت دیگر اپر ماموند کے محرومیوں کا ازالہ ہمارا عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانڈگئی کے عوام کیلئے ہماری خدمات ہر وقت حاضر ہے۔