ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نواگئی عدیل احمد ستار نے عنایت کلے بازار میں پبلک ٹرانسپورٹ میں کرایہ نامہ چیک کیا اور ڈرائیور حضرات کو سرکاری نرخنامے پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے دکانوں کا معائنہ کیا ۔ روزمرہ استعمال کی کھانے پینے کی اشیاء ضروریہ کی جانچ پڑتال کی اور انہیں تسلی بخش پایا گیا۔ دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ پرائس لسٹ کی پابندی کریں بصورت دیگر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ ہوٹلوں کی چیکنگ اور وارننگ جاری کی گئی۔ پھلوں اور سبزیوں کی دکانوں کا معائنہ اور قیمتوں کی فہرست رکھنے کے لیے وارننگ جاری کی۔ گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈر چیک کئے اور ڈرائیورز حضرات کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ گاڑیوں سے فی الفور غیر قانونی سلنڈرز ختم کیے جائیں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔