باجوڑ ضلعی انتظامیہ باجوڑ نے باجوڑ سے رضاکارانہ طور پر اپنے وطن افغانستان واپس جانے والے افغان مہاجرین کے 2 خاندانوں کو رخصت کیا. یہ خاندان طورخم بارڈر کے راستے اپنے ملک واپس جائیں گے۔ اس موقع پر اے ڈی سی علی رضا اور اے سی خار محب اللہ نے ضلعی انتظامیہ باجوڑ کی جانب سے خاندانوں میں امدادی سامان اور تحائف تقسیم کئے۔ اس موقع پر پولیس حکام بھی موجود تھے جنہوں نے افغان مہاجرین کو نیک تمناؤں اور خصوصی دعاؤں کے ساتھ الوداع کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں بھی ملک بھر کی طرح غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔