مظلوم اولسی تحریک کے چیئرمین صادق خان ادوزئی نے باجوڑ کا ایک روزہ دورہ کیا ۔ اس موقع پر لعلی شاہ پختونیار ، علاقائی مشران اور نوجوانوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ صادق خان ادوزئی سے ملاقات کیلئے سینڑوں نوجوان جمع ہوئے ۔ انہوں نے باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پختون قوم کا اتحاد ، خوشحالی اور ترقی کیلئے ہماری ہر ممکن کوششیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دوسرے قوموں کے ساتھ یکساں ترقی کرنی ہوگی۔ ہم پورے پاکستان اور خاص کراچی میں رہائش پذیر پختونوں کیلئے ہر ممکن آواز اٹھائیں گے اور اٹھائی ہے۔
انہوں نے باجوڑ کے نوجوانوں کا بالخصوص شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر حاجی لعلی شاہ پختونیار اور ان کے خاندان اور دیگر نوجوانوں نے مظلوم اولسی تحریک میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
صادق خان ادوزئی کا دورہ باجوڑ
You might also like