چارمنگ میں ریسکیو ایمبولنس سروس کا آغاز

0

باجوڑ ،سابقہ گورنر انجینئر شوکت اللہ خان کے فرزند نجیب اللہ خان کے کوششوں سے سی ایچ سی ہلال خیل میں چارمنگ کیلئے ریسکیو 1122 ایمبولینس سروس کا آغاز، عوام کا خیرمقدم، علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق سابقہ گورنر انجینئر شوکت اللہ خان، سینیٹر ہدایت اللہ خان اور نجیب اللہ خان کے کوششوں سے سی ایچ سی ہلال خیل میں چارمنگ کیلئے ریسکیو 1122 ایمبولینس سروس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ نجیب اللہ خان نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں تحصیلدار ناوگء عالم زیب خان، ریسکیو آفیسر امجد خان، عمران خان علاقائی مشران چیئرمین ملک جعفر خان، ملک گل باز، ملک قدر گل، عجب خان، خان ولی، ملک قدر گل، ملک نور عالم خان، ملک رحمت، محمد اکرم خان سمیت درجنوں مشران موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نجیب اللہ خان نے کہا کہ ہمارے مشران کے ہاں چارمنگ اپنا ہے یہاں کے ہر محرومی کا ہمیں احساس ہے، چارمنگ کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ریسکیو ایمبولینس سروس فراہم کریں گے الحمد اللہ مسلسل کوششوں سے بلا آخر یہ وعدہ پورا ہوگیا۔ آپ کے گھر کے دہلیز پر 24 گھنٹے ایمبولینس سروس موجود رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عنقریب انشاء اللہ کمرسر ماموند اور میمولہ برنگ میں بھی ریسکیو 1122 سنٹر پر بھی کام شروع ہوجائے گا۔ اس موقع پر علاقائی مشران ملک جعفر، ملک گل باز خان اور دیگر نے اپنے خطاب میں انجینئر شوکت اللہ خان، سینیٹر ہدایت اللہ خان اور نجیب اللہ خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ جس طرح نجیب اللہ خان نے ہمارا یہ دیرینہ مطالبہ پورا کرلیا ہمارے دیگر مطالبات بھی پورے ہوجائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.