باجوڑ، سابقہ ایم این اے شہاب الدین خان نے سلارزئی چوترہ کے ہزاروں افراد پر مشتمل علاقے کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا۔ سڑک سے محروم چوترہ کیلئے پی سی سی روڈ کا افتتاح، چوترہ کیلئے پی سی سی روڈ کا افتتاح سابقہ ایم این اے شہاب الدین خان کے فرزند وی سی چیئرمین سراج الدین خان نے کیا۔ اس موقع پر علاقائی مشران نے کہا کہ سابقہ پی ٹی آئی حکومت کے صوبائی وزیر اور اس علاقے سے منتخب ایم پی اے نے بار بار وعدہ کیا تھا مگر پورا نہیں کیا جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ اب بلا آخر شہاب الدین خان نے علاقے کا دیرینہ مسئلہ حل کرلیا۔ اور اب اس کا باقاعدہ افتتاح بھی ہوگیا۔ اس روڈ پر سکول، ہسپتال اور دیگر تمام ضروریات کیلئے علاقے کے عوام کی آمد و رفت ہوتی تھی جس سے بہت زیادہ مشکلات درپیش تھی۔ جو کہ اب حل ہوجائے گی۔ علاقے کے عوام نے شہاب الدین خان کے مکمل حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ سلارزئی کے عوام کی واحد امید شہاب الدین خان ہیں۔یاد رہے کہ شہاب الدین خان کے کوششوں سے باجوڑ کے مختلف علاقوں میں بجلی اور سڑکوں کے مد میں کئی منصوبوں پر کام جاری ہے۔