باجوڑ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار میں ایڈز سے آگاہی کے حوالے سے آگاہی واک اور تقریب کا انعقاد
ایڈز کا علاج اب ہیڈ کواٹر خار ہسپتال میں بالکل آسان ہے ، خار ہسپتال میں علاج کیلئے الگ یونٹ قائم کردیا ہے اور مفت علاج اور ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر وزیر خان صافی
تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ ہیڈ کوارٹر خار میں ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا ۔ آگاہی واک کی قیادت ایم ایس خار ہسپتال ڈاکٹر وزیر خان صافی نے کی ۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ایڈز سے آگاہی اور بچاو کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ واک میں میڈیکل سٹاف ، ڈاکٹرز اور دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس خار ہسپتال ڈاکٹر وزیر خان صافی اور ڈاکٹر فضل الرحمان نے کہا کہ زندگی بہت خوبصورت ہے۔اس کی حفاظت خود کیجیے کیونکہ ایڈز لاعلاج نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک میں ایچ آئی وی اور ایڈز نے وبائی صورت اختیار کرلی ہے اگرچہ پاکستان میں ایچ آئی وی ایڈز کی شرح ابھی تک نسبتاً کم ہے۔ ڈاکٹر وزیر خان صافی نے کہا کہ خار ہسپتال میں اب اس مرض کے علاج کیلئے باقاعدہ یونٹ قائم کیا گیا ، ہر وقت ہر مریض ڈاکٹر سے مکمل رازداری میں اپنا علاج کروا سکتا ہے ۔
باجوڑ ایڈز سے آگاہی کے حوالے سے آگاہی واک
You might also like