تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ تحصیل ماموند کے سطح پر فلاحی کام کرنے والی خلوزو فلاحی کمیٹی ( رجسٹرڈ) کے جانب سے 165بچوں میں گرم کپڑے جیکٹس تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر کمیٹی کے شاہ ولی خان ماموند ، ڈاکٹر عالمگیر ، ملک شمس الدین اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر خلوزو فلاحی کمیٹی کے چیئرمین ملک حاجی شاہ ولی خان ماموند نے کہا کہ خلوزو فلاحی کمیٹی پچھلے آٹھ سالوں سے غریب،یتیموں اور بے سہارا لوگوں کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔ زلزلہ ہو یا بارش کوئی قدرتی آپت ہو یا کوئی وبا خلوزو فلاحی کمیٹی اس میں پیش پیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلوزو فلاحی کمیٹی نے 450 بچوں میں گرم کپڑے جیکٹس تقسیم کیے ۔ انہوں نے کہا کہ انشا اللہ ہمیشہ کیلئے اس طرح غریب،یتیموں اور بے سہارا لوگوں کے مدد کریں گے۔
خلوزوفلاحی کمیٹی کے جانب سے 450 بچوں میں گرم کپڑے جیکٹس تقسیم
You might also like