علم و ادب کا امن میں کردار حوالے سے سیشن کا انعقاد

0

علم و ادب کا امن میں کردار حوالے سے ایک روزہ سیشن کا انعقاد۔سلامتی فیلوشپ کمیونٹی ایکشن پلان، ضلعی یوتھ آفس باجوڑ اور د رنڑا ملگری کے زیر اہتمام علم و ادب کا امن میں کردار کے حوالے سے باجوڑ میں ایک روزہ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پینل ڈسکشن، پینٹنگ مقابلے،سٹڈی سرکل اور مشاعرے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ پینل ڈسکشن میں شرکاء نے موضوع کے حوالے سے مختلف نکات پر سیر حاصل بحث کی۔ اس کے علاوہ ”رنگونہ مہ وژنئی” کے حوالے سے پینٹنگ مقابلے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ موضوع کی مناسبت سے منعقدہ اسٹڈی سرکل میں اسکالر اور محقق مولانا خان زیب نے لیکچر دیا اور شرکاء کے سوالوں کے جواب دئے۔ سیشن کے آخر میں ”د مرغو چغار” کے موضوع پر مشاعرے کا بھی اہتمام کیا گیا۔سیشن میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر باجوڑ فواد احمد، سلامتی فیلوشپ کے عالمگیر حیدر، نورین احمد، شاہد کمال، سب ڈویژن ایجوکیشن آفیسر مس کلثوم جہاں، ضلعی اسپورٹس آفیسر اعوان حسین، ضلعی ایڈمنسٹریشن سے تحصیلدار ضیاء الدین سمیت شعراء، ادباء اور کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر نے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی یوتھ آفس نوجوانوں کو ایسی سرگرمیوں کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہے گا۔ سلامتی فیلوشپ کے روح رواں عالمگیر حیدر نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کرنے پر ضلعی یوتھ آفس، ضلعی انتظامیہ، اسپیکرز اور شعراء و ادباء کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں ایسی مزید سرگرمیاں منعقد کرانے کے عزم کا اظہار کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.