باجوڑ ٹی سی پی کے زیر نگرانی چلنے والے باجوڑ کے تینوں کیٹگری ڈی ہسپتال لرخلوزو ماموند، پشت سلارزئی اور ناوگئی کے سٹاف کے تنخواہیں گزشتہ دس ماہ سے بند، اکثر سٹاف ہسپتال چھوڑ کر چلے گئے، حکومت فوری فنڈ ریلیز کریں۔ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق چند سال قبل صوبائی حکومت باجوڑ کے تین کیٹگری ڈی ہسپتال ناواگء، پشت، اور لرخلوزو ماموند کے ہسپتالوں کو پرائیویٹ اشتراک ٹی سی پی کے تعاون سے کھلا گیا۔ جس سے عوام کی مشکلات بہت حد تک کم ہوگئی تھی، گھر کے دہلیز پر انہیں اعلیٰ اور معیاری علاج کی سہولت میسر آگئی تھی۔ مگر ان نئے ہسپتالوں کیلئے صوبائی حکومت نے کوئی بجٹ نہیں رکھا تھا اور اب نگران حکومت میں بھی ان ہسپتالوں کو کوئی فنڈ نہیں دیا جارہا ہیں جس سے لاکھوں عوام صحت کے ایک بنیادی سہولت سے محروم ہورہے ہیں۔ گزشتہ دس ماہ سے ان ہسپتالوں کے سٹاف کو حکومت کے جانب سے فنڈ نہ ملنے کے باعث تنخواہیں نہیں مل رہی جس کے وجہ سے اکثر سٹاف چھوڑ کر چلی گئی۔ ہسپتال میں ادویات اور علاج معالجے کا سامان نہ ہونے کے باعث ہسپتال ویران ہوگئے۔ علاقے کے عوام کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر نگران حکومت ان ہسپتالوں کے مالی مسائل کو حل کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں اور فنڈ ریلیز کریں تاکہ عوام اور ہسپتال سٹاف کی مشکلات ختم ہوسکے