باجوڑ۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ انوار الحق کے خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور سوشل ویلفیئر اپارٹمنٹ کی طرف سے انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے سول کالونی خار جرگہ ہال میں سیمینار اور واک کا اہتمام کیا۔ منعقدہ تقریب اور واک میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ سوشل ویلفیئر، محکمہ تعلیم، چائلڈ پروٹیکشن یونٹ، فلاحی تنظیموں ، نوجوانوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے سیمینار میں شرکت کی۔سیمینار سے محکمہ تعلیم کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفسر نذیر خان، چائلڈ پروٹیکشن آفسر برہان الدین سلارزئی، سوشل ویلفیئر فضل آمین، خلوزو فلاحی کمیٹی کے فنانس سیکرٹری عالمگیر خان، قاسمی فاؤنڈیشن کے صدر حبیب اللہ خان قاسمی، ڈاکٹر عبد العزیز ودیگر مقریرین نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی دن 10 دسمبر کا مقصد مساوات آزادی اور انصاف سب کے لئے اور تشدد سے پاک معاشرے کا قیام عمل میں لانا ناگزیر ہے انسانی حقوق کی تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے تشدد سے پاک معاشرے کے قیام کو عملی جامہ پہنانا ہوگا انسانی حقوق کی عالمی دن پر مطالبہ کرتے ہیں کہ تخریب کاروں نے کشمیر و فلسطین میں جو غیر انسانی سلوک روا رکھا گیا ہے ان کے خلاف ہمارے ساتھ بیک آواز ہوجائے اور غیرانسانی سلوک پر اقوام متحدہ نوٹس لے تاکہ انسانی حقوق کی پامالی کا یہ سلسلہ بند ہوسکیں او ہر شہری کو پرامن زندگی گزارنے کا جو بنیادی حقوق ہے سازگار ماحول میں مل سکیں.سیمینار میں گورنر ماڈل سکول کے طلباء نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے تقریر بھی پیش کئے۔