لوئر دیر تیمر گرہ میں افکار گروپ آف کمپنیز کے برانچ کا افتتاح

0

لوئر دیر تیمر گرہ میں افکار گروپ آف کمپنیز کے تیسرے برانچ کا افتتاح بمقام جوہر پلازہ شہید چوک تیمرگرہ میں ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی یونائیٹڈ مومنٹ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ، سعودی عرب کے سی ای او ساجد علی تھے۔ انہوں نے شفیق افکار اور ان کے کاروباری سفر کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا۔ مہمان خصوصی ساجد علی نے اپنے خطاب میں کہا۔ میں شفیق افکار کے کاروباری سفر میں ہمیشہ ان کے ساتھ ہوں، اور میری حمایت ان کے ساتھ ہمیشہ رہے گی۔ تقریب میں کثیر تعداد میں سماجی شخصیات، کاروباریشخصیات اور سیاسی مشران نے بھی شرکت کی۔

سیاسی رہنما شفیع اللہ باجوڑی نے شفیق افکار کو ان کے نئے منصوبے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم شفیق افکار کو افکار سروسز انٹرنیشنل کمپنی کے نئے سیٹ اپ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ تاجر رہنما ممتاز سالارزئی نے مہمان خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب کے آخر میں افکار گروپ آف کمپنی کے سی ای او شفیق افکار نے مہمان خصوصی اور دیگر معززین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا میں اپنے مہمان خصوصی ساجد علی صاحب اور علاقے کے دیگر معززین، دوستوں اور ساتھیوں کو خوش آمدید کہنا چاہتا ہوں۔ افکار سروسز انٹرنیشنل کمپنی کی ہماری شاندار افتتاحی تقریب میں آنے کا شکریہ۔ آپ کی موجودگی مجھے اور میری ٹیم کو حوصلہ دیتی ہے۔ انشاء اللہ ہم اپنے سفر کو تیزی سے وسعت دیں گے۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان کو در پیش چیلنجوں میں غربت اور بے روزگاری سب سے اہم چیلنج ہے اس سے نمٹنے کیلئے ہمارے نوجوان خلیج ممالک میں محنت و مزدوری کرتے ہیں ، ہم ان محنت کشوں کیلئے اپنی کمپنی بنائی ہے جو ہمارے خیبر پختونخوا اور خصوصاً قبائل اضلاع سے تعلق رکھنے والے افراد کو باعزت روزگار فراہم کرنا ہمارا اولین ترجیح ہے ۔ خلیج ممالک میں ہماری کمپنی وہاں کے قانون کے مطابق رجسٹرڈ ہیں جو دیر لوئر ، باجوڑ اور ملاکنڈ ڈویژن کیلئے ایک اعزاز ہے۔ تقریب کے آخر میں میزبان چیف ایگزیکٹو آفیسر افکار سروسیز انٹر نیشنل پرائیویٹ لیمیٹیڈ ذبیح اللہ یوسفورئی نے مہمان خصوصی کو دیر لوئر کی روایتی ٹوپیاں پہنائی ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.