نوجوان سوشل میڈیا کے مثبت استعمال سے تبدیلی لا سکتے ہیں.ضلع میں برسر اقتدار لوگ یہاں کے عوام کی خدمت میں ناکام ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار پی کے 22 عابد خان نے اپنی رہائشگاہ پر یوتھ کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ کی بدقسمتی ہے کہ یہاں جو بھی برسر اقتدار آیا اپنی تجوریاں بھر کر خاندان کو ایلیٹ کلاس میں شامل کیا۔ جلسے سے امیر جماعت اسلامی ہارون رشید ، قاری عبدالمجید اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ عابد خان نے حلقے میں صحت کے ناقص صورتحال سمیت تعلیمی پسماندگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ریشنلائزیشن پالیسی کے عدم دستیابی سے یہاں سکولوں میں محدود اساتذہ سینکڑوں بچوں کو پڑھا رہے ہیں جبکہ حلقے میں ہزاروں بچے سکولوں سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کا مقصد یہاں کے عوام کا بے لوث خدمت اور ان کو غربت سے نکالنا ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں امن و امان ,انفراسٹرکچر کی بحالی سمیت یہاں تعلیم،صحت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا مشن ہے