باجوڑ میں یوم آزادی جوش و جذبے سے منائی گئی

0

ملک کے دوسرے حصوں کی طرح یوم آزادی قبائلی ضلع باجوڑ میں بھی انتہائی عقیدت اور جوش وجذبے کے ساتھ منائی گئی۔ یوم آزادی کے تقریبات میں پرچم کشائی ، شجر کاری کی تقریب منعقد ہوئی۔ یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی ایک خوبصوت تقریب پولیس لائن میں منعقد ہوا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر انوارالحق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی رضا ، ڈسٹرک پولیس آفیسر وقاص رفیق، لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان ، پولیس کے جوانوں نے شرکت کی۔ پرچم کشائی میں قومی ترانہ کے ساتھ ساتھ لیویز فورس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ پرچم کشائی کی تقریب کے اختتام پر خار ماڈل سکول ، پاکستان بیت المال میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر انوارالحق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں آزادی کے حصول میں نشیب و فراز سے متعلق آگاہی تقاریر پیش کئے گئے اور ملی نغمے پیش کئے گئے۔
تقریب سے ڈپٹی کمشنر انوارالحق نے بھی خطاب کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ آذادی ایک عظیم ترین نعمت اور عام انسانیت کے لئے قدرت کا سب سے بڑا انعام ہے ۔ آزادی صرف ایک لفظ نہیں یہ زندگی کا افتخار ہے۔ یہ صرف ایک ادبی ترکیب نہیں بلکہ یہ صبح حیات کا نکھار ہے۔ اپ نے فرمایا کہ آزادی کی قیمت ان محکوم قوموں سے پوچھو جو غلامی کی تاریک راتوں میں سفر کرتے کرتے تھک گئے ہیں اور جن کے افراد آذادی کی شمع کے لئے ترس رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم آزاد ہیں۔ آزادی کا سبز ہلالی پرچم وقت کی بلندیوں پرلہرا رہا ہے۔ تاریخ شاہد ہے نعمت جتنی عظیم ہوگی ان کو حاصل کرنے کے لئے اتنی ہی بڑی قربانی دینی پڑے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تحریک پاکستان پر ایک نظر ڈالتے ہی ہمیں اندازہ ہوجاتا ہے کہ ہمارے اَسلاف نے اذادی پاکستان کے لئے ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔ انہون نے اگ اور خون کے سمندر عبور کئے اور یوں پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ریاست کی شکل میں معرض وجود میں آیا ۔ انہون نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کو سنوارنا ہے اور ان کی ترقی کے لئے دل وجان سے دن رات محنت کرنی ہے۔ تقاریب سے ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران نے بھی خطاب کئے اور آذادی پاکستان کے سفر میں حائل دشواریوں اور ہمارے اسلاف کے قربانیوں پر روشنی ڈالی۔
تقریب کا اختتام ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے مسنوں دعاؤں کے ساتھ ہوا۔ اس کے علاوہ یوم آزادی کے حوالے سے ایک ریلی سول کالونی خار میں منعقد ہوئی۔ ریلی کا اختتام پاکستان ذندہ باد ، پاکستان پائندہ باد اور نعرہ تکبیر کے بلندو بالا نعروں کے ساتھ ہوا۔ ڈپٹی کمشنر انوارالحق ، ایم این اے مبارک زیب خان ، ناظم اعلیٰ حاجی سید بادشاہ ، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر خلیل الرحمان نے ہیڈ کواٹر ہسپتال خار کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔ ضلعی انتظامیہ کے آفسران نے یوم اذادی پاکستان کے موقع پر ہسپتال میں موجود تمام لوگوں میں مٹھائی تقسیم کی۔ پرچم کشائی کے تقریب میں ایم این اے مبارک زیب خان ، ایم پی اے انجنیئر اجمل خان ، ناظم اعلیٰ حاجی سید بادشاہ ، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر خلیل الرحمان کی خصوصی شرکت۔ یوم آزادی کے موقع پر شجرکاری بھی کی گئی۔ یوم آزادی کی مناسبت سے سرکاری عمارتوں میں قومی پرچم اویزاں کئے گئے اور دفتروں سمیت بازاروں کو بھی سجایا گیا اور یوں یوم آزادی کے تقریبات بخیر اپنے اختتام کو پہنچے۔
ایم پی اے ڈاکٹر حمید الرحمان نے گورنمنٹ مڈل سکول ملنگی ماموند میں جشن آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی جبکہ ایم پی اے انور زیب خان نے پشت میں جشن آزادی ریلی کا انعقاد کیا اور شرکاء سے خطاب کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.