ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) علی رضا کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں ضلع باجوڑ میں اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (F&P) باجوڑ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) علی رضا نے کہا کہ انتظامیہ کے آفسران سرمایہ کاروں کے ساتھ ہر قسم تعاون کریں، ان کے لیے آسانی پیدا کریں اور ہر ممکن کوشش کریں کہ سرمایہ کار دوستانہ اور فری ماحول میں اپنی سرمایہ کاری کرسکیں۔