جماعت اسلامی کے سابقہ امیر سراج الحق نے دورہ باجوڑ کے موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی باجوڑ قاری عبدالمجید اور دیگر شہداء کے کے تعزیت موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاری عبدالمجید جہد مسلسل کا دوسرا نام تھا ، تحریک کے لیے اس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ آپ ہمارے مستقبل تھے ناقابل برداشت سانحہ ہے ۔ جماعت اسلامی باجوڑ کے قیادت،کارکنان اور عوام سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ مجھ میں یہ کہنے کی ہمت نہیں کہ قاری عبدالمجید،حیات محمد اور اشفاق خان شہید ہو چکے ہیں ، یہ ناقابل برداشت سانحہ ہے اور ہم ان کے جدائ پر انتہائ مغموم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی غم کے اس گھڑی میں خاندان کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔ ان شہداء کا خلا اتنی آسانی سے پُر نہیں ہوسکے گا۔