قیام امن کے لئے افغانستان کیساتھ بامعنی مذاکرات کریں۔ حافظ نعیم

0

باجوڑ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اۤمیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پارٹی رہنماء صوفی حمید کی بہمانہ ٹارگٹ کلنگ افسوسناک واقعہ ہے۔ حمید صوفی جماعت اسلامی کا قیمتی اثاثہ تھے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک روزہ دورہ باجوڑ کے موقع پر گزشتہ روز قتل ہونیوالے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل صوفی حمید کے لواحقین سے تعزیت و فاتحہ خوانی کے موقع پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سیکیورٹی ادارے کیا کر رہے ہیں بھرے بازار میں قتل ہوتا ہے اور قاتل نکل جاتا ہے ۔ حکومت اپنے پالیسیوں پر نظر ثانی کریں ۔ حالات کی درستگی کے لئے پالیسیاں بنائیں۔ ہمارے ادارے ہمیں نہ گھبرائیں کہ اۤپ کو خطرہ ہے اگر ہمیں خطرہ ہے تو جس سے خطرہ ہے اس کو پکڑتے کیوں نہیں ہیں۔ افغانستان سے بامعنیٰ مذاکرات کی جائے۔ ہم مزید بدامنی برداشت نہیں کرسکتے۔ سب کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہوگی ۔ لیکچر دینے سے مسئلے حل نہیں ہونگے۔ جس کو جتنا طاقت دیا گیاہے تو اس کی ذمہ داری اتنی ذیادہ ہے کہ وہ لوگوں کی زندگی اجیرن ہونے سے بچائے۔ ملک کے معاشی حالات خراب ہے ، مہنگائی اور بے روزگاری بھی ہے جس کا فائدہ دہشت گردی کا نیٹ ورک چلانے والے لوگ اٹھاتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.