ڈپٹی کمشنر چیلنج فٹبال کپ اختتام پذیر

0

باجوڑ۔ خیبرپختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈاکے تحت اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈ کوارٹر) خار ڈاکٹر صادق علی نے ڈپٹی کمشنر چیلنج فٹبال کپ کے فائنل اور انعامات تقسیم کرنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر چیلنج فٹبال لیگ اکتوبر 2024 میں شروع ہوئی تھی، جس میں ملاکنڈ ڈویژن سمیت مختلف اضلاع کی 44 ٹیموں نے حصہ لیا۔فائنل میچ سوات کی چار باغ اور کبل کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جس میں کبل کی ٹیم (دلدار خان شہید ایف سی) نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی۔اسسٹنٹ کمشنر خار نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے ساتھ میچ کے بہترین کھلاڑی اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کو ٹرافیاں، انعامات اور اعزازات سے نوازا۔قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی بھی اس فائنل کا حصہ تھے، جبکہ شائقین کی بڑی تعداد نے یادگار اور شاندار مقابلے کا بھرپور لطف اٹھایا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.