آل بیکس ٹیچر ایسوسی ایشن کا نعمت اللہ صدرکے سربراہی میں صوبائی وزیر انورزیب خان سے خصوصی ملاقات

0

گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے آل فاٹا پراجیکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا جو اعلان کیا تھا۔ مگر بدقسمتی سے اس میں بیکس ٹیچرز اور این سی ایچ ڈی کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔ وفد میں شامل جلیل، رضوان،مولانا محمدشعیب صدر این سی ایچ ڈی، محمد سمیت دیگر ٹیچر موجود تھے، انہوں کہا کہ اس بارے میں آل بیکس ٹیچر ایسوسی ایشن نے صوبائی وزیر انورزیب خان کو وزیر اعلیٰ سے اس اعلان میں بیکس ٹیچر اور این سی ایچ ڈی ملازمین کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر انورزیب خان نے مکمل یقین دہانی کرائی کہ وہ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سے ملاقات کریں گے اور بیکس ٹیچر اور این سی ایچ ڈی ملازمین کو مستقل کرنے کی سفارش کریں گے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.