ملک بھر کی طرح ضلع باجوڑ میں بھی 6 ستمبر یوم دفاع و یوم شہداء پورے ملّی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

0

یومِ دفاع کے سلسلے میں ضلعی ہیڈ کوارٹر خار میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاک فوج کے افسران، ضلعی انتظامیہ،باجوڑ پولیس اور علاقے کے عمائدین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سیکٹر کمانڈرنارتھ نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور فرنٹیئر کور کے چاقو چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی۔ تقریب میں سیکٹر کمانڈر نارتھ، کمانڈنٹ باجوڑ سکاوٹس، ڈی سی باجوڑ ، ڈی پی او باجوڑ ، شہداء کے لواحقین اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔ سیکٹر کمانڈر نارتھ نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر سیکٹر کمانڈر نارتھ  نے  کہا  کہ 6 ستمبر ملکی تاریخ کا اہم ترین دن ہے جو ہمیں شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنکی قربانیوں کی بدولت ہم اس ملک میں آزادی  سے جی رہے ہیں۔ انھوں نے مارد وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداء کو سلام اور خراج تحسین پیش کیا۔ شرکاء تقریب نے اس امر کا اعادہ کیا کہ دھشتگردی کے خلاف عوم اور سکیورٹی فورسز کی بیش بہا قربانیوں سے امن و امن قائم ھوا ھے جسے کسی صورت خراب نھیں ھونے دیا جائے گا اور دفاع وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی قربانیوں کو رائیگاں  نہیں جانے دیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.