گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی ملاخیل فلاحی کمیٹی زگئ ماموند نے گاؤں (زگئی ماموند ) کے غرباء ومستحقین میں رمضان پیکج کے تحت، اشیائے خوردنی (آٹا، گھی، چینی، دال اور نقد رقم) تقسیم کئے۔ رمضان پیکج کے تقریب کے موقع پر صدر رفیع اللہ ،قاری بونیر خان، لیکچرار لطیف الرحمن، محمدحبیب ،صلاح الدین، عمران خان، نیازولی خان، محمداسلام صدیقی ، گل فرازخان. حیات اللہ. سیداغجان ، فضلی امین، احترگل،کفایت اللہ اور دیگر ممبران موجود تھے۔ پیکج کا کل حجم 1 لاکھ 58 ہزار روپے تھا، جو کہ تقریبا 32 خاندانوں میں تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر کمیٹی کے صدر رفیع اللہ نے کہا کہ ملاخیل فلاحی کمیٹی ایک فلاحی تنظیم ہے جو گاؤں اور علاقے کے سطح پر فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہر موقع پر علاقے کے غریب و لاچار عوام کو اپنے ساتھ خوشیوں میں شریک کریں۔