باجوڑ میں انٹرنیٹ کی بندش سے عوام کو مشکلات

0

تفصیلات کے مطابق چند ہفتے قبل قبائلی ضلع باجوڑ کے اکثر علاقوں میں تھری جی فورجی انٹرنیٹ منقطع کردی گئی ہے۔ اکثر نجی کمپنیوں کے انٹرنیٹ سروس معطل ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یاد رہے کہ سابقہ وزیر اعظم عمران خان کے اولین دورہ باجوڑ کے موقع پر عوامی خطاب میں عوام کے پرزرو مطالبے پر وزیر اعظم عمران خان نے 2019 کو تھری جی فورجی انٹرنیٹ سروس کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد سے یہاں کے عوام کی انٹرنیٹ سے جڑی بہت ساری مشکلات دور ہوگئی تھی۔ مگر دو ہفتے قبل نامعلوم وجوہات کے بنا پر یہ سروس معطل کردی گئی ہے۔ جس سے یہاں تعلیمی اور کاروباری سرگرمیوں پر بہت زیادہ اثر پڑا ہے۔ آنلائن کلاسز لینے والے اور آنلائن کاروبار کرنے والے افراد بہت ہی مشکلات کا شکار ہیں۔ علاقے کے عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے،کہ انٹرنیٹ سروس جلد سے جلد دوبارہ کھل دی جائے تاکہ ان کی مشکلات ختم ہوں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.