لوکل گورنمنٹ AD کا ٹرانسفر ظالمانہ اقدام ہے۔ جلال الدین سلارزئی

0

باجوڑ۔ وی سی چیئرمین پشت جلال الدین خان سلارزئی نے کہا ہے کہ باجوڑ میں کرپشن کا بازار گرم ہے صوبائی منسٹر نے اپنے لوگوں بھرتی کرنے کیلئے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے AD پر دباؤ ڈالا اس نے انکار کیا انکار پر صوبائی وزیر انورزیب خان نے ٹرانسفر کیا۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں جتنے بھی امیدواروں نے کاغذات نائب قاصد پوسٹوں کیلئے جمع کیے لوکل گورنمنٹ کے اے ڈی نے شفاف میرٹ پر بھرتی کرنا چاہتے تھے۔ مگر صوبائی وزیر انورزیب خان نے اپنے بندوں کو بھرتی کروانے پر بضد تھے۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ کے تمام محکموں میں جتنی بھی آفسران ہیں سب سے یہی مطالبہ کیا جاتا ہے کہ خالی پوسٹوں پر ہمارے لوگ بھرتی کریں میرٹ کے کوئی ضرورت نہیں باجوڑ کے تعلیمی یافتہ طبقے کیساتھ انتہائی زیادتی شروع ہیں جو سراسر ظلم ہیں اور میرٹ کو پامال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا اس کا فوری ایکشن لیا جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.