باجوڑ میں پولیس شہداء ڈے4اگست کو عقیدت واحترام کیساتھ منایا جائیگا

0

باجوڑ میں پولیس شہداء ڈے4اگست کو عقیدت واحترام کیساتھ منایا جائیگا۔ آئی جی خیبر پختونخوا پولیس معظم جاہ انصاری اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ذیشان اصغر کے خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ عبدالصمد خان کے زیر نگرانی باجوڑ میں پولیس شہدا کا دن بھرپور عقیدت واحترام کیساتھ منایا جائیگا اور مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جائیگا۔دن کا آغاز شہداکے درجات بلندی کیلئے قرآن خوانی سے ہوگا۔اس کے علاوہ شہداء کے یادگار اور شہداء کے قبروں پر حاضری بھی دی جائیگی جبکہ بلڈکیمپ بھی لگائی جائیگی۔اس کے علاوہ فری میڈیکل کا بھی انعقاد کیاجائیگا۔ ڈی پی او عبدالصمد خان نے کہا کہ شہدا کا دن منانے کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ باجو ڑپولیس کے شہداآج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں اور ان شہداؤں نے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرکے باجوڑ کو امن دیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.